آزادکشمیر:سکول اسمبلی میں درود شریف، تاجدار ختم نبوت زندہ باد کا نعرہ لازمی قرار

مظفرآباد: محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر میں نافذ دستور العمل میں ترمیم کر کے سکول اسمبلی میں درود شریف اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کا نعرہ لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سکولوں کی اسمبلی کے قواعد میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دیدی ہے۔

قواعد کے مطابق اسمبلی کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا جس میں تلاوت،حمد، درود شریف، نعت، نعرہ تاجدار ختم نبوت زندہ باد لگانا لازم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سماہنی، انوکھی واردات،نامعلوم افراد 2 سکولوں کو نشانہ بناگئے، بائیومیٹرک مشینیں توڑ دیں،نازیبا عبارات تحریر

نماز کا سبق، کلمے، صف ایمان اور مسنون دعائیں، پرچم کشائی، قومی وریاستی ترانے ،منتخب خطاب اور چیکنگ کیلئے باقاعدہ وقت مختص کیا جائے۔

ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات کوتعلیمی ادروں میں نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 

Scroll to Top