مظفرآباد:انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں وکشمیر رانا عبدالجبار بیرون ملک روانہ ہو گئے جس پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفر آباد یاسین قریشی کو قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس کا چارج تفویض کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل آزادکشمیر پولیس رانا عبدالجبار 13 روز رخصت پر امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر ریاست نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفر آباد یاسین قریشی کو دیکھ بھال کا چارج تفویض کئے جانے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد، غیر ملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ