اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی والدین کیلئے اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔
جاری ایڈوائزری کے مطابق بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ اور ذمہ دار بنانے کی تربیت دیں، بچوں کو ذاتی معلومات کی حفاظت سے متعلق آگاہی دیں، والدین بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں، والدین پیغامات، تصاویر اور پوسٹس کی نگرانی ضرور کریں۔
ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ گھر کا پتہ، اسکول کی تفصیل شیئر کرنا خطرناک ہو سکتا ہےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز مضبوط کریں، پیرنٹل کنٹرول سافٹ ویئر کا مؤثر استعمال کریں، گوگل فیملی لنک، مائیکروسافٹ فیملی سیفٹی کا استعمال کریں، غیر موزوں مواد اور سوشل میڈیا رسائی پر کنٹرول کریں۔
ایڈوائزری میں مزید کہاگیاہے کہ بچوں کو مشکوک مواد پر فوری آگاہی دینے کی تربیت دیں، بچوں کو آن لائن چیلنجز اور تنازعات سے نمٹنے کی معلومات دیں، سوشل میڈیا استعمال کے متوازن اوقات اور حدود مقرر کریں، آن لائن ہراسانی اور سائبر بلیئنگ سے بچاؤ کی تربیت دیں۔
جماعت اسلامی راولاکوٹ کی اوپن یونیورسٹی ڈویژنل دفتر کے قیام کیلئے 20 جون کی ڈیڈلائن