ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) جہلم ویلی کے مختلف علاقوں ہٹیاں بالا، چکار، چناری اور گردونواح میں ایس کام کی انٹرنیٹ سروس گزشتہ دو ہفتوں سے مکمل طور پر غیر فعال ہے،
ناقص انٹر نیٹ سروس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی بندش سے تعلیمی سرگرمیاں، کاروباری معاملات اور سرکاری امور بری طرح متاثر ہو گئے۔
آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے افراد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
شہریوں کی بار ہاشکایات کے باوجود ایس کام اعلیٰ حکام کسی طرح بھی عوامی مسائل حل کرنے سے گریزاں،
دفتر اور ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کے باجودکوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔
رابطہ کرنے کے باوجود مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی تاحال کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس فوری طور پر بحال کی جائے اور آئندہ اس قسم کی طویل بندش سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ سبکدوش، سردار لیاقت شاہین قائم مقام چیف جسٹس تعینات