جدید جنگی ٹیکنالوجی میں ڈرونز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظرچین نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ایئر کرافٹ ’’Jiu Tian‘‘ تیار کر لیا ہے۔ یہ منصوبہ چین کی دو عسکری کمپنیوں کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے جو چینی دفاعی نظام کو مزید طاقتور بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
’’Jiu Tian‘‘ نامی یہ ایئرکرافٹ 11 ٹن وزنی ہے اور اسے 6 ٹن وزنی 100 ڈرونز لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ جدید فضائی مشین 49 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتی ہے جس کی وجہ سے اسے نشانہ بنانا نہایت مشکل ہوگا۔
یہ ایئر کرافٹ 4300 میل سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فضا میں 100 چھوٹے ڈرونز چھوڑ سکتا ہے، جن میں خودکش (kamikaze) اور مٹرگشت (loitering) ڈرون بھی شامل ہیں۔ اس میں میزائل بھی نصب ہیں تاکہ دشمن کے حساس مقامات کو نشانہ بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روئنگ ٹیم کی شاندار کارکردگی،10 گولڈ میڈلز کے ساتھ نئی تاریخ رقم
عسکری ماہرین کے مطابق، ’’Jiu Tian‘‘ جدید جنگی حکمتِ عملی میں ایک انقلابی اضافہ ہے اور یہ مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ دشمن کے اندرونِ علاقے تک پہنچ کر ڈرونز کا جھنڈ چھوڑ کر اپنے اہداف کو تباہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔