تین جون سے بارشیں شروع،عید کے تین دن آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد،آزادکشمیر ، راولپنڈی ، جہلم ،میانوالی میں 3 سے 4 جون تک آندھی، ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عید سے قبل اور عید کے تین دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات حکام کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عید پر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت، سوات، چترال، گلیات اور مانسہرہ میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور وزیرستان،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ عوام، سیاح اور مسافر الرٹ رہیں، متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں
آئندہ وفاقی بجٹ میں بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافے کا عندیہ

Scroll to Top