اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 6 سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کی منظوری دی تھی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائےگی۔
عید الاضحی کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات ، وزیراعظم شہبازشریف نے منظوری دیدی




