مظفرآباد، وادی لیپہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جب کہ تیز بارش کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
آج کشمیر بھر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے،بارش کے امکانات 50 فیصد تک ہیں۔ یہاں سورج 4 بج کر 55 منٹ پر طلوع ہوا اور غروب آفتاب 7 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔ رات کے وقت بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اوردرجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر نے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر کا ہفتہ وار موسم کاحال:
منگل، 3 جون: صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24°C اور کم سے کم 16°C رہے گاجبکہ بارش کے امکانات 53 فیصد ہیں۔
بدھ، 4 جون: موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، درجہ حرارت 26°C سے 17°C کے درمیان رہے گا اور بارش کا امکان صرف 24 فیصد ہے۔
جمعرات، 5 جون: موسم زیادہ تر صاف اور گرم رہے گا، درجہ حرارت 29°C تک جا سکتا ہے، بارش کا امکان صرف 15 فیصد ہے۔
جمعہ، 6 جون: ایک اور دھوپ بھرا دن، درجہ حرارت 31°C اور رات کو 21°C، بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر (2 فیصد) ہے۔
ہفتہ، 7 جون: موسم گرم اور زیادہ تر صاف رہے گا، دن میں درجہ حرارت 33°C تک پہنچے گابارش کا امکان صرف 7 فیصد۔
اتوار، 8 جون: سب سے زیادہ گرم دن متوقع ہے، درجہ حرارت 34°C اور رات میں 21°C، آسمان صاف اور بارش کے امکانات صرف 2 فیصد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کو جزوی ریلیف، فائلرز و نان فائلرز کیلئے ٹیکس کا نیا بوجھ؟
مجموعی طور پر ہفتے کا آغاز غیر یقینی موسم سے ہوگا لیکن اختتام گرم اور خشک دنوں کے ساتھ ہوگا۔