بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پراوین ساہنی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے، ان کے استعفے کے لیے کافی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کے بعد مودی حکومت کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور نئے ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل انیل چوہان جنگی حکمت عملی کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز میں ہی فضائی برتری حاصل کر لی تھی، جس نے جنگ کے نتیجے کا تعین کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور کوالالمپور کے درمیان کم لاگت پروازوں کا آغاز ،ایئر ایشیا ایکس کی پہلی فلائٹ لینڈ کر گئی
پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتی فضائیہ تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کی نوعیت کو سمجھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا حیران کن ہے۔