بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنے پروگرام سے مستفید ہونے والوں سے کہا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کرائیں ورنہ ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔
بی آئی ایس پی کے مطابق تمام مستفید کنندگان جو تین سال سے زیادہ عرصے سے اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں وہ اپنے قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم کے ساتھ قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جائیں اور اپنا سروے دوبارہ کرائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :باغ میں بی آئی ایس پی دفاتر کے قیام کی راہ ہموار، چیئرپرسن روبینہ خالد کی منظوری
جو مستحقین اپنا سروے مکمل نہیں کر ائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی،دوسری جانب چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے خوشاب کے جوہرآباد علاقے میں بی آئی ایس پی کے ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور عملے کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جب تک مستحقین کو 8171 سے ادائیگی کی تصدیق کا پیغام موصول نہیں ہوتا، انہیں غیر ضروری ہجوم سے بچنے کے لیے کیمپ سائٹ پر نہیں آنا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی اسکیم کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی اگر کوئی فیس مانگتا ہے تو فوری طور پر شکایت درج کرائی جائے ۔