کوٹلی ،سہنسہ( کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ پاک فوج نے اپنے روایتی عزم، غیر معمولی حکمتِ عملی اور جرات و بہادری کے مظاہرے کے طور پر بھارت کیخلاف آپریشن بنیانِ مرصوص کا آغاز کیا ،جس کے نتیجے میں دشمن کو ایسی تاریخی ،عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا کہ بھارتی افواج ان زخموں کو مدتوں تک چاٹتی رہیں گی مگر پھر بھی ان زخموں سے خون رستا رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہنسہ میں پاکستان زندہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسے کی صدارت وزیر مال چوہدری محمد اخلاق اورمیزبانی چیئرمین ضلع کونسل عبدالغفور جاوید ایڈووکیٹ نے کی۔
جلسہ سے وزیر مال چوہدری محمد اخلاق،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید ،وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین،وزیر سیاحت سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ ،وزیر فزیکل پلاننگ یاسر سلطان چوہدری
میزبان چیئرمین ضلع کونسل عبدلغفور جاوید،صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ، قاری محمد علیم ، قاضی الطاف ،راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ،راجہ شاہنواز ایڈووکیٹ ، ممبر ضلع کونسل چوہدری عبدالوحید ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار ساجد نواز ،ممبر ضلع کونسل چوہدری خورشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر کے دو نہیں تین فریق،کشمیریوں کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے، بیرسٹر سلطان
صدر ریاست نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاک فوج کی فتح محض ایک عسکری فتح نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے مضبوط ارادے، دفاعی صلاحیت اور دانشمندانہ قیادت کا واضح ثبوت تھا۔ پاک فوج کی فتح نے پوری دنیا میں پاک فضائیہ کی دھاک بٹھا دی ہے۔
سہنسہ میں ایک بار پھراہلیانِ سہنسہ نے میرے تاریخ ساز استقبال سے یہ ثابت کر دیا کہ سہنسہ میرے لیے محض ایک مقام نہیں، بلکہ میرا دوسرا گھر ہے۔ اہلِ سہنسہ سے میرا اور میرے خاندان کا رشتہ صرف محبت، عقیدت اور احترام پر قائم نہیں، بلکہ یہ ایک دیرینہ تعلق ہے جو سالوں نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ہے۔
انشاء اللہ، یہ تعلقِ محبت و اخلاص آئندہ بھی اسی گرمجوشی اور وفاداری کے ساتھ قائم و دائم رہے گا۔میں جب وزیر اعظم تھا تو میں میرپور میں انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جس سے نہ صرف بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملی بلکہ آزادکشمیر بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا
یہ خبر بھی پڑھیں :عوامی مسائل کا حل،صدرآزادکشمیر باغ اور دھیرکوٹ کا دورہ کریں گے
جبکہ میں نے ٹیکس فری زون قائم کیا تاکہ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں لیکن اب صورتحال اس کے برعکس ہے اور میں اس صنعتی زون کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔
اسی طرح میرپور، مظفرآباد، مانسہرہ موٹروے پر بھی کام جلد شروع کیا جائے اس موٹروئے کی تعمیر سے جہاں عوام کی سفری مشکلات آسان ہوں گی وہاں پر یہ موٹروے دفاعی اعتبار سے بھی کارگر ثابت ہو گی اس کے علاوہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت میرپور میں سی پیک بزنس سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔