جماعت اسلامی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بہت جشن منالیا ہے، اب مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح بنانا ہوگا۔
بھارت کے ساتھ ہمیں کشمیر اور پانی کے مسئلے بات کرنی چاہیے،بہت جشن منالیا ،مسئلہ کشمیرکو ترجیح اول بنانے کی ضرورت ہے ۔
حیدرآباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈالر کی رشوت لے کر چلے گئے، مسلمان حکمران غزہ میں ہونے والے قتل عام میں شریک ہیں۔
اب پاکستان کو اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے غیر مسلح شہریوں پر حملہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :کوئی یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرے گا تو یہ اس کی بھول ہے،حافظ نعیم الرحمان
مسلح افواج نے بھارت کو مناسب جواب دیا، ہندوستان کی حیثیت اب دنیا کے سامنے ختم ہو رہی ہے، پاکستان دنیا کے سامنے ابھرا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے پیش رفت ہونی چاہیے، ہم اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہیں۔
غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، مسلم حکمران کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے ،ہندوستان کو مزید بے نقاب کیا جانا چاہیے ۔
ہندوستان کے ساتھ تجارت کے بجائے ہمیں کشمیر اور پانی کے مسئلے کے بارے میں بات کرنی چاہئے بہت جشن منا یا ہے اب مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔