nawaz shreef

نواز شریف نے اچانک لندن کے لئے اڑان کیوں بھر لی؟اہم وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہونے کے لیے جاتی عمرہ سے ایئر پورٹ پہنچے اور پھر لاہور سے خصوصی پرواز پر لندن روانہ ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف ، وفاقی وزراء ،نواز شریف اورمریم نواز کہاں عید منائیں گے؟

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کچھ دن لندن میں رہیں گے اور لندن میں ہی عید بھی منائیں گے،  لندن میں قیام کے دوران نواز شریف اپنا چیک اپ بھی کرائیں گے۔

اس سے قبل نواز شریف گزشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے،نواز شریف تقریباً 7 ماہ بعد دوبارہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

 

Scroll to Top