اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)انسانی صحت پر اثرانداز ہونیوالی ایسی اشیاء جو بیماریوں کا باعث بنتی ہیں ان سے پرہیز انسانی زندگی کیلئے اہمیت کی حامل ہیں۔
اس تحقیق کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کو کم کریں تاکہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، امریکا میں زیادہ تر افراد کی خوراک میں نمک کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہے، جس کی بڑی وجہ پیزا، چکن اور سوپ جیسے عام کھانے ہیں۔
یہ تحقیق امریکی صحت کے ادارے نے کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف نسلوں اور قومیتوں کے افراد کی خوراک میں نمک کی مقدار زیادہ ہے۔ زیادہ نمک کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر نمک کی مقدار پر دھیان نہیں دیتے، خاص طور پر جب وہ تیار شدہ یا ریستوران کے کھانے کھاتے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ گھر میں کھانا بناتے وقت نمک کی مقدار کم کریں اور لیبلز پر موجود معلومات کو غور سے پڑھیں۔
موسم گرما میں رات کو پنکھا چلانے جسم میں تناو کا خطرہ ، ماہرین کا انتباہ جاری