سرکاری ملازمت میں معذور افراد کا کوٹہ نظرانداز، ہائیکورٹ میں رٹ دائر، فریقین کو نوٹس جاری

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)سرکاری ملازمتوں میں یونین کونسل لانگلہ کو نظر انداز کرنے اور حالیہ ہیلتھ پیکج کی آسامیوں کے اشتہار میں معذور افراد کے کوٹے کا تعین نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر ، فریقین سے جواب طلب کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے یونین کونسل لانگلہ کو ضلع جہلم ویلی کی تخلیق ہونے والی آسامیوں میں حصّہ نہ دینے بالخصوص ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی حالیہ مشتہر ہونے والی آسامیوں میں معذوری کوٹہ مختص نہ کرنے پر ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی سے تین جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔

یونین کونسل لانگلہ سے کرن نور عباسی نے ہائیکورٹ میں چوہدری شہزاد یعقوب ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کردہ رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یونین کونسل لانگلہ جو کے ضلع جہلم ویلی میں ہے

جہلم ویلی کی واحد یوسی ہے جو حلقہ 4 مظفراباد میں شامل ہے جب حلقہ 4 میں کوئی آسامی خالی یا تخلیق ہوتی ہے تو یہ کہہ کر لانگلہ کو نظر انداز کیا جاتا ہے کہ لانگلہ ضلع جہلم ویلی میں ہے

جب جہلم ویلی میں کوئی آسامی آتی ہے تو یہ کہہ کر نطر انداز کر دیا جاتا ہے کے لانگلہ یوسی حلقہ 4 مظفرآباد میں ہے جس کی وجہ سے لانگلہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو سراسر میرٹ اور آئین وقانون کے خلاف ورزی ہے یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی واضح ہے کہ خالی اور تخلیق ہونے والی آسامیوں کیلئے معذور کوٹہ مختص ہوگا

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جہلم ویلی کے حالیہ اشتہار میں معذور کوٹہ رکھا ہی نہیں گیا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 3 جون 2025 کو ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہو کر وضاحت جواب دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات سے قبل محض سیاسی مفادات کیلئے ضلع جہلم ویلی کی صرف ایک یونین کونسل لانگلہ مظفرآباد کے انتخابی حلقہ ، حلقہ نمبر چار میں شامل کردی گئی تھی

جس کی سزا اس یونین کونسل کے پڑھے لکھے نوجوان تین چار سالوں سے بھگت رہے ہیں اور ملازمتوں کے مواقع نہ نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف اوور ایج یو رہے ہیں بلکہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں

جس کی زندگی مثال حالیہ ہیلتھ پیکیج کی آسامیاں اور گزشتہ عرصے میں خواتین سکول ٹیچرز کی آسامیاں تھیں جن میں اس یونین کونسل کی بچیوں کو مقابلے کے امتحان میں شامل ہونے تک جا موقع تک نہیں دیا گیا ۔
ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری شوکت علی کوٹلی پہنچ گئے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم

Scroll to Top