اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بھی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجاویز مرتب کر لیں۔
تجاویز کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کار کی رجسٹریشن فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 کرنے کی تجویز دی گئی۔ ایک ہزارسی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2000 سے 11000، 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3000 سے بڑھا کر 22000 کرنے کی تجویز ہے۔
ایچ ٹی وی کی رجسٹریشن فیس بھی 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،پاورسٹیشنز،شاہراہوں کے منصوبوں پر غور




