ajk high court

آزاد کشمیر ہائیکورٹ، معلمین قرآن کی 472 آسامیوں پر تقرریاں کالعدم

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام معلمین قرآن کی کم بیش 472 آسامیوں پر تقرریاں کالعدم قرار دے دی ہیں اور حکم دیا ہے کہ 3 ماہ کے اندر انکوائری کرکے خلاف ضابطہ تقرریاں کرنے والے آفیسرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ہائی کورٹ میں معلمین قرآن کی تقرریوں کے حوالے سے 100 سے زائد رٹ پٹیشنز دائر تھیں جنکی طویل سماعت ہوتی رہی جسٹس ہائی کورٹ سردار اعجاز خان جسٹس خالد رشید پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت مکمل کی۔دوران سماعت بڑے بڑے انکشافات سامنے آئے، عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: حکومت کو فنڈز کے استعمال سے روک دیا گیا

فیصلہ جمعہ کے روز سنا دیا گیا ہے جسکے مطابق معلمین قرآن کی تمام تقرریوں کو خلاف ضابطہ قرار د یکر کالعدم کر دیا گیا ہے اور عدالت کی طرف سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ 3 ماہ کے اندر انکوائری کرکے خلاف ضابطہ عمل میں ملوث آفیسرز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ کارروائی کی رپورٹ پیش کی جائے نیز تمام معلمین قرآن کی آسامیوں پر قانون و ضابطے کے مطابق تقرریوں کا پروسیجر میرٹ پر عمل میں لایا جائے۔

Scroll to Top