sahir shamshad

پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی فوج کم کرنا پڑی ،جنرل ساحر شمشاد

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان  کے سخت اور موثر ردعمل کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات  افواج کی تعداد کم کرنی پڑی ہے۔

ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، رائٹرز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جو انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم ہے۔

یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر بغیر کسی ثبوت کے لیا گیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے

یہ خبر بھی پڑھیں :بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں ،فیلڈ مارشل

پاکستان کی طرف سے پیشکش اس لئے کی گئی تاکہ حقیقت سامنے آجائے لیکن بھارت نے اس پر مثبت جواب دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔

ہمارے موثر اور بھر پور جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کو کم کرنا پڑا ،ہم 22اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔

Scroll to Top