ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔

کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

انہوں نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزا پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھارت میں ہونیوالے مقابلے میں شرکت سے معذرت کرلی

 

Scroll to Top