pak army1

خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروا ئیاں،بھارتی سپانسرڈ 7خوارج ہلاک،4جوان وطن پرقربان

شمالی وزیرستان اور چترال میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 بھارتی سپانسر دہشت گر د ہلاک کردئیے گئے جبکہ ایک لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا،سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران 7بھارتی سپانسر دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار فوجی شہید ہو گئے۔

چترال میں آپریشن کے دوران بھی ایک بھارتی ایجنٹ مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کی عمر 23سال ہے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید نے 7ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی لفٹیننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں ،فیلڈ مارشل

اکتالیس سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے، نائب صوبیدار کاشف رضا شہید نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقد س فریضہ سر انجام دیا ،نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

پینتیں سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے،لانس نائیک فیاقت علی شہید نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں،لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں ۔

پاکستانی قوم ہندوستانی دہشت گردی کے خلاف ایک آہنی دیوار ہے ،آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Scroll to Top