اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایک لٹر پٹرول کی قیمت میں 61 پیسے کی کمی کی تجویز ہے ،تجویز کی منظوری کے بعد ایک لٹر پٹرول کی قیمت 252.63 روپے سے کم کر کے 252.2 روپے کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 15 دنوں میں تقریباً 2 فیصد کم ہوئی ہے، 15 دنوں میں لندن برینٹ آئل 64.78 سینٹ سے کم ہو کر 63.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے درآمدات کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے ،ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 28 پیسے تک کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تجویز کی منظوری کے بعد ایک لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 254.64 پیسے سے کم کر کے 254.36 روپے کر دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کا اضافہ کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد یکم جون 2025 سے نئی قیمتیں لاگو کی جائیں گی




