راولاکوٹ، پولیس کا چھاپہ، 4 دہشتگردوں  نے دھماکے سے خود کو اڑالیا، 2 پولیس اہلکار شہید

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ پولیس کے حسین کوٹ کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران دھماکا ہوا جس میں دو پولیس اہلکار شہید اور 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں طارق بشیر اور گلفراز شامل ہیں۔

راولاکوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر انھوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس نے ابھی تصدیق نہیں کی کہ یہ دھماکا خود کش تھا یا دہشت گردوں نے کوئی بارودی مواد کا استعمال کیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں طارق بشیر اور گلفراز شامل ہیں، جنہوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ادھر واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

باغ، پولیس گاڑی حادثے کا شکار،انسپکٹر علی احمد بخاری سمیت 5 افسر موقع پر جاں بحق

Scroll to Top