پاک فوج کا ایل او سی باغسر سیکٹر کے علاقے مالنی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بھمبر، آزاد کشمیر: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باغسر سیکٹر کے گاؤں مالنی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

کیمپ میں پاک آرمی کی مقامی یونٹ کے ماہر ڈاکٹرز نے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ کیمپ کے دوران مالنی کے رہائشیوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور کہا کہ علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور یہ میڈیکل کیمپ عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوا ہے۔

مقامی افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کو اپنے علاقے میں طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

Scroll to Top