ریاض :سعودی عرب نے حج 2025 کے لیے ایک مرتبہ پھر اہم پالیسی برقرار رکھتے ہوئے بچوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پالیسی سب سے پہلے فروری 2025 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب رواں سال بھی اس پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ فیصلہ مکہ میں حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم اور بچوں کی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق ماضی میں پیش آنے والے ہجوم، گرمی اور دیگر حفاظتی مسائل کے باعث اس سال حج صرف بالغ اور پہلی بار فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ حج کا موقع دینا ہے۔
دوسری جانب اگرچہ پاکستان کو اس سال 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملا ہے، تاہم پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 67 ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی رکنِ پارلیمنٹ محمد یٰسین کا کشمیر ڈیجیٹل کوخصوصی شکریہ، کشمیر کی ترقی کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم
سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات حجاج کرام کی سلامتی، بہتر انتظامات اور حج کے مقدس سفر کو زیادہ منظم بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔