سہنسہ: جشنِ بہاراں میلہ میں بیل دوڑ کا شاندار مگر پرخطر منظر

سہنسہ میں جاری روایتی جشنِ بہاراں میلہ اُس وقت سنسنی خیز منظر پیش کرنے لگا جب بیل دوڑ کے دوران کئی بیل بے قابو ہو کر شہر کی سڑکوں پر نکل گئے۔

بیل دوڑ اس میلے کا مرکزی اور سب سے دلچسپ حصہ ہوتا ہے، جس میں علاقے بھر سے بہترین بیل لائے جاتے ہیں۔ جیتنے والے بیل کے مالک کو انعام و اکرام سے نوازا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مقامی کسان اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اتوار کو ہونے والی دوڑ میں اُس وقت افرا تفری مچ گئی جب چند بیل  بے قابو  ہو گئے اور شہر کا چکر لگانے لگے۔ بیلوں کی بے ہنگم دوڑ دیکھ کر شہری پریشان ہو گئے جبکہ مالکان اور معاونین بھپرے ہوئے بیلوں پر قابو پانے کی سرتوڑ کوششیں کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور گرد و غبار کے طوفان کا الرٹ جاری

میلہ کے منتظمین کے مطابق صورتحال پر جلد قابو پا لیا گیا اور کسی بڑے حادثے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم بیل دوڑ کے اس غیر متوقع رخ نے میلہ میں شریک ہزاروں افراد کو کچھ لمحوں کے لیے حیرت اور خوف میں مبتلا کر دیا۔

Scroll to Top