آزادکشمیر:سٹیٹ سجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیلئے کمپوٹرائزڈ اپلیکیشن سسٹم تیار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ،مسعود عباسی سے)آزاد جموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت آزاد کشمیر کے ای گورننس ویژن کے تحت سٹیٹ سبجیکٹ و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے ایپلیکیشن سسٹم تیار کر لیا۔

ای گورننس ویژن کے تحت آزاد کشمیر کے تمام سب ڈویژنز میں ایکویپمنٹ بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں سسٹم کے استعمال کیلئے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کیلئے دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام بھی آئی ٹی بورڈ کی جانب سے کیا گیا۔

نمائندگان کو سسٹم کے بارے میں آگاہی اور اس کے استعمال کی بابت تمام تر تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے بعد جلد ہی تحصیل سطح پر یہ سہولت عوام کو آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے میسر ہو گی۔
امید ہے عمران خان عید سے قبل رہا ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

Scroll to Top