مظفرآباد، راولاکوٹ ،باغ ،حویلی میں طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 28 مئی سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

جس کے باعث 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک گرج چمک، آندھی اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور گجرات، آزاد کشمیرمیں ضلع حویلی ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور باغ نیلم ویلی ، ہٹیاں بالا سمیت مختلف اضلاع اور گلگت بلتستان ، گلگت میں گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

سماہنی، انوکھی واردات،نامعلوم افراد 2 سکولوں کو نشانہ بناگئے، بائیومیٹرک مشینیں توڑ دیں،نازیبا عبارات تحریر

Scroll to Top