سماہنی،وچاہی(سید شہاب عباس /کشمیر ڈیجیٹل) سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل چاہی گاہی میں کرائم کی انوکھی واردات، رات گئے نامعلوم افراد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہی اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول چاہی کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے
بوائز مڈل سکول کی بائیو میٹرک مشین توڑ دی اور دونوں سکولز کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اور دفتری ریکارڈ کی فائلیں جا بجا بکھیر دیں
نامعلوم شرپسند افراد نے دونوں سکولز کی دیواروں پر مقامی ریٹائرڈ و حاضر سکول عملہ بارے نازیبا عبارتیں تحریر کر دیں، ہتھوڑی اور میگا فون چوری کر لیا
جبکہ سکول میں بکھرے اوراق پر توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کے پاوں کے نشان واضع موجود ہیں، واقع کی اطلاع پر نائب تحصیلدار سماہنی چوہدری نزیر احمد ہمراہ پولیس نفری جائے وقوع پر پہنچ گئے اور وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیق شروع کر دی۔۔
ورق پر موجود پاوں کے نشان سے فرانزک بنیادوں پر تحقیقات کر کے نامعلوم شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے
مقامی افراد سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق واقع بارے صبح سکول ٹائم پتا چلا ہے جبکہ ہائی سکول کا چوکیدار ریٹائر اور بوائز مڈل سکول کا چوکیدار سرے سے نہ ہے۔۔
شنید ظاہر کی جا رہی ہے کہ واقع کو چوری اور شرپسندی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور صرف توڑ پھوڑ اور نازیبا الفاظ دیواروں پر آویزاں کر کے افراتفری پھیلائی گئی ہے۔۔
واقعہ کے محرکات چوکیدار کی خالی آسامی پر بھرتی ہونے اور پریشر ڈالنے کے لئے بھی ہو سکتے ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم اصل حقائق پولیس تحقیق کے بعد ہی واضع ہونگے
وردی کے نشے میں مست پولیس اہلکار کی بزرگ خاتون سے دست درازی،تاجروں نے گڑھی دوپٹہ روڈ بند کردی