میرپور: سب ڈویژنل مجسٹریٹ میرپور راجہ زاہد نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی تحریک پر منظور شدہ منڈی مویشیاں کی جگہوں کے علاوہ شہر میں کسی جگہ روڈ یا محلوں میں خود ساختہ منڈی لگانے پر مکمل پابندی لگادی ہے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے عید الاضحی پر قربانی کی غرض سے لائے گئے جانور منظور شدہ مویشی منڈیوں /جگہوں کے علاوہ کسی بھی روڈ،گلی محلوں و دیگر کھلی جگہوں پر کھڑے کرنے اور ان کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی۔
عید الاضحی سے قبل عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن نے منظور شدہ منڈی مویشیاں موضوع تھو تھال بن روڈ پر مطابق شرائط ٹھیکہ ٹھیکیدار کو02 ہفتے منڈی مویشیاں کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔
ٹھیکیدار نے استدعا کی ہے کہ حدودبلدیہ میں مختلف جگہوں پر عید قربان کے جانوروں کے سیل پوائٹ لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہر میں ٹولیوں کی صورت میں جانوروں کی فروخت سے جگہ جگہ گندگی اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
پابندی کی رو سے کوئی بھی شخص / اشخاص قربانی کی غرض سے لائے گئے جانور منظور شدہ مویشی منڈیوں جگہوں سے باہر گلی محلوں، شاہراہوں و دیگر کھلی جگہوں پر) نہ تو کھڑے رکھے گا اور نہ ہی اُن کی خرید و فروخت کرے گا۔
اگر کوئی شخص / اشخاص ٹھیکیدار اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی زیر دفعہ 188 APC عمل میں لائی جائے گی۔ یہ پابندی تاریخ اجراء سے تا اختتام عیدالاضحی نافذ العمل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور،نجی سوسائٹیوں میں بدوں این اوسی پلاٹوں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد،عوام کو انتباہ جاری