پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول میرپورختم ہوگانہ منتقل کیا جائیگا، یاسر سلطان کی یقین دہانی

مظفرآباد: وزیر ہائوسنگ،فزیکل پلاننگ یاسر سلطان،مشیرحکومت محترمہ نبیلہ ایوب سے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سید صمصام علی صامی کی قیادت میں وفد نے اہم ملاقات کی۔

وفد میں چیئرمین راجہ خالد شریف،مرکزی سیکرٹری جنرل سید سجاد حسین نقوی بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات میں پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول میرپور کو موجودہ پوزیشن پر رکھے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر حکومت یاسر سلطان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آمدہ بجٹ میں پیرا میڈیکس کو ریلیف دیں گے اورمیرپور سے سرکاری ادارے کہیں منتقل نہیں ہو نگے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو تحفظ دیں گے، دکھی انسانیت کی خدمت کے شعبہ سے وابستہ ملازمین کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آمدہ بجٹ میں ملازم طبقہ کو ریلیف دیں گے، ملازمین محنت،لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوار الحق کی قیادت میں ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں، چوہدری ارشد، چوہدری یاسر سلطان

Scroll to Top