لاہور:پی ایس ایل 10 کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ، فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دے کر چمچاتی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 201 رنز بنا ئے ،202رنز کا مقررہ ہدف لاہور قلندرز نےآخری اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قلندرز نے دو مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے جبکہ کوئٹہ نے ایک بار ٹرافی اٹھائی ہے۔