بھارتی ماہرین نے شکست تسلیم کرنا شروع کر دی، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرو این سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیا۔
پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید جاری ہے، ہندوستانی دفاعی تجزیہ پرو این سواہنے نے ایک بار پھر ہندوستانی مہم جوئی کو غلط قرار دیا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر عرفہ خانم شیرازی کے ایک سوال کے جواب میں پرو این سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان پر حملہ کرکے کچھ حاصل نہیں کر سکے اور پاکستان پر حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک فوج کی جوابی کارروائی، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہراکرشکست تسلیم کرلی
پرو این سواہنے نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے بحران میں کس قسم کی فوجی طاقت دکھائی؟ بالاکوٹ میں فضائیہ کا استعمال بھی غلط تھا، اس وقت انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں، اس بار وہ (پاکستان) آپ کے فضائی حملوں کے لیے پوری طرح تیار تھے اور اگر آپ حملہ کرنے جا رہے ہیں تو وہاں ٹارگٹ فوجی اہداف ہونے چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا ، دہشت گرد کیمپ فوجی اہداف نہیں ہیں۔
سات مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد کے ساتھ کہا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے گئے ہیں لیکن جب ہمارے انڈین ایئر مارشل سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جنگ میں نقصانات تو ہوتے رہتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔معرکۂ حق: فرانسیسی میڈیا کا پاکستان کی واضح برتری اور بھارت کی شکست کااعتراف
پرو این سواہنے کا کہنا ہے کہ اگر آپ مکمل وضاحت نہیں کرتے ہیں تو دنیا اس بات کو قبول کرے گی جو دوسری طرف (پاکستان) کا دعویٰ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اب ہم جواب دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، سعودی عرب، جاپان سے بات کی اور یہاں تک کہ چینی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی رابطہ کیا اگر بھارت جنگ کے لیے تیار نہ تھاتو اسے یہ غلطی نہ کرنی چاہیے تھی۔