کھڑی شریف سے تعلق رکھنے والے نوجوان کونسلر ماجد حسین نے میئر ہائی ویکمب کے عہدے پر کامیابی کے بعد حلف اٹھا لیا ،حلف کی تقریب میں ان کے فیملی ممبران دوست احباب نے شرکت کی ۔
نوجوان میئر کا تعلق لہڑی چوہدریاں سے ہے اور وہ ان تھک سیاسی ورکر اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، اپنے کام کی وجہ سے سوسائٹی میں نمایاں مقام بنا چکے ہیں کھڑی شریف میں جشن کا سماں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔سہنسہ سے تعلق رکھنے والی رخسانہ اسماعیل انگلینڈ کے شہر راتھرم کی لارڈ میئر منتخب
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہائی ویکمب سے مسلسل کونسلر منتخب ہونے والے کونسلر ماجد حسین کو ان کی پارٹی جو ایوان میں اکثریت رکھتی ہے نے میئر شپ کے لئے نامزد کیا تو آسانی کے ساتھ منتخب ہو گئے۔
ان کے حلف کی باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور انہیں حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔