old couple

حسین خواب حقیقت بن گیا،40 سال سے حج کیلئے پیسے جمع کر نے والا جوڑا سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ جوڑے نے 40 سال صفائی کا کام کرکے اور ایک ایک پیسہ بچا کر بالآخر حج کرنے کا اپنا حسین خواب پورا کر لیا۔

لیگیمین نامی بزرگ اور ان کی اہلیہ انڈونیشیا میں صفائی کام کام کر رہے تھے ، انہوں نے مل کر 1986 میں حج کرنےکے ارادے سے بچت شروع کی۔

وقت کی مشکلات، مالی مجبوریوں اور زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ان کا عزم کمزور نہیں ہوا اور 40 سال بعد ان کی آنکھیں شکرگزاری اور خوشی سے بھری ہوئی تھیں کیونکہ وہ خدا کے گھر پہنچ چکے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی سے بات کرتے ہوئے لیگیمین نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے ایک خواب جیسا تھا ان کا کہنا تھا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ کبھی کعبہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکوں گا۔

اس کے چہرے پر روحانی چمک اور سکون تھا جو برسوں کی دعا اور صبر کا صلہ ہے،انہوں نے کہا کہ جہاں ان کی استقامت اور دعا ئوں نے سفر کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں مکہ روٹ انیشیٹو اور دیگر معاون ہاتھوں نے بھی بڑا کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر گزار ہوں پھر ان تمام لوگوں کا جنہوں نے ہمارا سفر آسان بنایا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ کبھی ممکن ہو گا ۔

Scroll to Top