jalsa

مظفر آباد میں ایکشن کمیٹی کا جلسہ ،3500 سے چار ہزار لوگ شریک ہوئے ، پولیس ذرائع

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کا جلسہ ، مختلف علاقوں سے قافلوں کی شکل میں لوگوں کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پولیس ذرائع کے مطابق 3500 سے 4 ہزار افراد نے شرکت کی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ لوگ راولا کوٹ سے آئے ،مظفر آباد کے شہریوں نے جلسہ میں شرکت کو ترجیح نہیں دی اور صرف تین سو سے پانچ سو لوگ دارالحکومت سے شریک ہوئے

پولیس ذرائع کے مطابق ایک سو آدمی میرپور سے شریک ہوا،اسی طرح لیپہ سے بھی کچھ لوگوں نے شرکت کی جبکہ جلسہ میں   راولا کوٹ سے پندرہ سو سے دو ہزار لوگ آئے

یاد رہے کہ  عوامی ایکشن کمیٹی نے   لال چوک مظفر آباد  میں جلسے کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد ایک سال قبل، سستی بجلی تحریک میں شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا  تھا۔

یہ خبربھی پڑھیں ۔ایکشن کمیٹی کا حکومت سے مذاکرات سے انکار، بڑے احتجاج کی دھمکی

جلسے میں آزاد کشمیر کے تمام  اضلاع سے تاجر، وکلاء، سول سوسائٹی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد  کو شرکت  کیلئے کہا گیا تھا ۔

تاہم لوگوں کی طرف سے جلسہ میں اس طرح شرکت نہیں ہوئی جس طرح کی توقع عوامی ا یکشن کمیٹی کی جانب سے کی جارہی تھی

بارش کے باعث بھی لوگ جلسے میں جانے  سے  قاصر رہے رہنما عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا تھا کہ بارش ہونے کی صورت میں متبادل انتظام موجود ہوگا۔

 

Scroll to Top