طوفانی بارش اور ژالہ باری،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ، بجلی منقطع

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد میں طوفانی بارش اورژالہ باری کے نتیجے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی، کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش،مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی،

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹن کا شیڈ گرگیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے،ڈی سی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے کہا کہ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو د ہے ،

محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ کے مقام پر 10 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 29 ,شمس آباد پر 32 ملی میٹر جبکہ کچہری 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔

طوفانی بارش،آئندہ 36 گھنٹے اہم ، این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کردیا

Scroll to Top