شدید گرمی کے بعد بارش، مظفرآباد میں موسم خوشگوار

 مظفرآباد اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےجس کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ اچانک ہونے والی بارش نے نہ صرف موسم خوشگوار کر دیابلکہ شہریوں کو بھی شدید گرمی سے وقتی نجات مل گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ بارہ گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا شوق مہنگا پڑ گیا، لڑکی دریا میں ڈوب گئی

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے خطے میں شدید گرمی پڑ رہی تھی تاہم، آج کی بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا ہے۔

Scroll to Top