پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈآج مدمقابل

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمنیٹر 1 میں لاہور قلندرز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آج (جمعہ کو) قذافی اسٹیڈیم میں ایلیمنیٹر 2 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کریگی۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار (25 مئی) کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔

لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل یکجہتی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

عبداللہ شفیق نے اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کی جیت میں مددگار ثابت ہو۔

جدید کرکٹ کے تقاضوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں فٹنس اور ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مائنڈ سیٹ بھی اہم ہوتا ہے۔ اگر سوچ مثبت ہو تو نتائج بھی بہتر آتے ہیں۔

Scroll to Top