مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد کشمیر سے نکیال کے وفد کی ملاقات، بھارتی جارحیت کے شہداء کے نام پر فرسٹ ایڈ پوسٹ کے قیام کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیر بحالیات چوہدری جاوید بڈھانوی کی قیادت میں نکیال سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے دو معصوم بہن بھائی، مصباح موسیٰ اور عمر موسیٰ کے والد ملک موسیٰ عالم، ڈپٹی سیکریٹری راجہ عبدالشکور، آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر شاہنواز ملک، سابق پی آر او افضل ملک، ایڈیشنل سیکریٹری اسمبلی سردار ظہیر خان سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کا نکیال آمد پر بالخصوص عمر موسیٰ شہید اور جملہ شہداء کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مصباح موسیٰ شہید کے نام پرگرلز پرائمری سکول منسوب کیے جانا کا اعلان کیا۔۔
علاوہ ازیں، لائن آف کنٹرول کے مقام چَیری میں شہید عمر موسیٰ کے نام پر فرسٹ ایڈ پوسٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیر بحالیات چوہدری جاوید بڈھانوی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہداء کی قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ سرحدی علاقوں میں عوام کی فوری طبی امداد کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہے
آذربائیجان اےزیڈ ٹی وی کا وفدمظفرآباد پہنچ گیا،پرتپاک استقبال