مظفر آباد: آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے غربی باغ دھیرکوٹ کی 2اور وسطی باغ کی ایک اہم سڑک کی حکومتی منسوخی ختم کر کے 6 ہفتوں میں دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
موجودہ حکومت نے سابق وزیر اعظم سردارتنویر الیاس خان کے دور میں ہوئے ٹینڈر منسوخ کردیئے تھے جس پر عوامی نمائندوں نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔
غربی باغ کے منصوبوں میں 10 کلومیٹر بشارت شہید روڈ،5 کلو میٹر دھیرکوٹ تا رنگلہ روڈ اوروسطی باغ کی12 کلو میٹر ملوٹ تا ناپرہ روڈشامل ہیں۔
آزادکشمیر ہائیکورٹ نے رتی گلی تا ٹال کیاٹ 4کلومیٹر روڈ کا منصوبہ بھی بحال کردیا تھا، ان چاروں منصوبوں کی پیروی سینئر قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔
یاد رہے کہ ان سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد لوگوں نے سڑکوں پر جلد کام شروع ہونے کی امیدیں لگا لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چھتریڑی گجن شاہراہ کی عدم تعمیر کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئی ، شدید احتجاج




