بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی اور اب اس نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا ہے۔
کشن گنگا ڈیم سے بھارت کی جانب سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا ہے۔ بھارتی اقدام کی وجہ سے دریائے نیلم میں معمول سے 40فیصد پانی کا بہاؤ کم ہے۔
بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا تھا۔رپورٹس کے مطابق عموماً موسم گرما میں گلیشئرز پگھلنے سے دریائے نیلم میں پانی کی سطح بلند رہتی ہے۔
گزشتہ دنوں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کو ہتھیار بنانا سراسر غیر انسانی ہے ،محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کو آئینہ دکھا دیا




