مظفر آباد، پلندری: آزادکشمیر بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کی وفات پر چیف جسٹس آزادکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت راجا نے آج بروز جمعرات 22مئی کو ہائیکورٹ ہیڈ کوارٹرز، سرکٹ بینچز اور جملہ ضلعی عدالتیں بند رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس آزادکشمیربارکونسل کے سابق وائس چیئرمین، سینئر وکیل وپی پی رہنما سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ہیں۔
سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ شدید علیل تھے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پلندری کے میں زیر علاج تھے۔انکی نماز جنازہ آج 22 مئی 2025 کو کالج گراؤنڈ تراڑکھل میں دن 3 بجے ادا کی جائیگی۔
سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کے انتقال کے سوگ میں چیف جسٹس آزادکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت راجا نے آج بروز جمعرات 22مئی کو ہائیکورٹ ہیڈ کوارٹرز، سرکٹ بینچز اور جملہ ضلعی عدالتیں بند رکھنے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ آزادکشمیر: وزیراعظم انوارالحق کیخلاف دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور




