مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد جناب شوکت نواز میر نے جعلی ادویات کے سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد کہا کہ اس جرم میں ملوث تمام کرداروں ( چاہے وہ تاجر کے روپ میں ہو یا سرکاری ملازم) کو شفاف تحقیقات کے ذریعے عوام کے سامنے لاتے ہوئے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ انسانیت دشمن عناصر ایسے جرائم کے ارتکاب سے باز رہیں۔
شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی کھیپ کا پکڑا جانا اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان چھوڑے جا رہا ہے کہ ایسا ایک ہی بار تو نہ ہوا ہوگا اور نہ ہی ادویات سے متعلق ایک ادارہ کے ہوتے ہوئے بغیر ادارہ میں موجود کالی بھیڑوں کی آشیرباد کے فرد واحد اتنے بڑے جرم کا مرتکب ہوسکتا ہے
ہم اس بابت جامع تحقیقات کے بعد مرتکب افراد کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔کور ممبر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میروزیراعظم آزاد کشمیر خود ایک مافیا ہیں کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے تمام دعوے ہوائی ثابت ہوئے۔زائدالمعیاد ادویات فروخت کرنے والا کوئی بھی ہو ہم اسکے خلاف ہیں۔
محکمہ برقیات کے گزشتہ 20 سال سے کام کرنیوالے ملازمین نظرانداز، عزیزوں کو نوازنے کی تیاری