ریاستی طاقت کا استعمال،ڈی جی ہیلتھ نے رات کے پہر بے سہارا خواتین کو دھکے دیکر عمارت پر قبضہ کرلیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ریاستی طاقت کا بےجا استعمال: یتیم بچوں کیلئے تعمیر کی گئی سوشل ویلفیئرکی عمارت پر عملہ بھیج کر قبضہ کرلیا۔ بچوں ، بچیوں کی چیخ وپکار، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی

سینئر وزیر کے قریبی عزیز ڈی جی صحت کا زبردستی سوشل ویلفیئر کے لیے بنائی جانے والی عمارت پر قبضہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ کے بعد تعمیر ہونے والی اس بلڈنگ کو سوشل ویلفیئر میں قائم شعبہ بیوہ ۔یتیم اور دیگر ریاست میں ستائے ہوئے خواتین اور بچوں کیلئے الاٹ تھی ۔

اس سے قبل یہاں پہ میڈیکل کالج تھا میڈیکل کالج کی بلڈنگ تیار ہونے کے بعد جب عمارت خالی ہوئی تو سوشل ویلفیئر کا شعبہ یہاں شفٹ کیا جس میں بے سہارا خواتین،بچے اور بچیاں شامل ہیں تاہم اعلی حکومتی شخصیت کی عزیز داری پر ڈی جی صحت نے اس عمارت پر قبضہ کیلئے اپنے عملہ کو بھیج دیا۔

معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین کو رات کے اس پہر دھکے دئیے گئے،عمارت میں موجود بچوں ،خواتین اور بچیوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ بچوں کی دھائی ۔ایک افسوسناک لمحہ ہے جب ریاستی طاقت کا استعمال اُن معصوم یتیم بچوں اور بچیوں کے خلاف کیا جا رہا ہے، جنہیں تحفظ ملنا چاہیے تھا۔

ایسی غنڈہ گردی نہ صرف انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ ریاستی اخلاقیات پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ اقتدار کا مقصد انصاف اور خدمت ہوتا ہے، نہ کہ ذاتی مفادات کی تکمیل اگر واقعی ایسے اقدامات کسی ذاتی ایجنڈے کے تحت کیے جا رہے ہیں، تو یہ نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ فوری تحقیقات اور احتساب کے متقاضی ہیں۔

جعلی ادویات سکینڈ ل میں تاجرملوث ہوں یا سرکاری ملازم کڑی سزادی جائے،شوکت نواز میر

Scroll to Top