وادی لیپہ میجر عزیز شہید اے پی ایس میں پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین

وادی لیپہ ایک بار پھر وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کا مظہر بنی جہاں “معرکہ حق” میں شاندار کامیابی کے بعد پاک فوج کو عوام کی بھرپور محبت اور پذیرائی حاصل ہوئی، مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل عظیم کا میجر عزیز شہید آرمی پبلک سکول آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پربچے، بوڑھے اور جوان سب یک زبان ہو کر اپنے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے نظر آئے۔ سکول کے بچوں نے کمانڈنگ آفیسرپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے ہیرو کا خیر مقدم کیا، جبکہ اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد بھی اس پرمسرت لمحے میں شریک رہی۔

وادی لیپہ میں حالیہ “معرکہ حق” کے دوران پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ مقامی سطح پر عوام کی جانب سے اس تاریخی فتح پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا دفاعی اتحاد، جدید ٹیکنالوجی سے بھارت پر برتری کا مظاہرہ ، عالمی میڈیا بھی معترف

معرکہ حق میں پاک فوج کے جوانوں نے “بنیان مرصوص” کی مانند دشمن پر کاری ضرب لگاتے ہوئے نہ صرف بھارتی غرور خاک میں ملایا بلکہ دشمن کو اس کے ہی گھر میں گھس کر نشانِ عبرت بنا دیا۔ وادی کے باسیوں نے اس کارنامے پر پاک فوج کو اپنا فخر قرار دیتے ہوئے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

Scroll to Top