بھارت کوپے درپے ناکامیوں کا سامنا ہے ،انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا ایک نیا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا ہے ۔
پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لانچ وہیکل مشن مکمل نہ کر سکا، بھارتی حکام نے مشن کی ناکامی کی تصدیق کر دی۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو اتوار کی صبح جنوبی ہندوستان کے سری ہری کوٹا اسپیس سینٹر سے راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا لیکن مشن مکمل نہیں ہو سکا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارتی میزائل نے انڈین پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ نے ثبوت دکھا دیئے
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سربراہ وی نارائنن کے مطابق مشن کے تیسرے مرحلے کے دوران موٹر کیس کے چیمبر پریشر میں کمی آئی جس کی وجہ سے مشن مکمل نہیں ہو سکا۔
ہندوستان 1960 کی دہائی سے خلائی تحقیق میں سرگرم ہے،اس نے سیٹلائٹ نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسرے ممالک کے لیے بھی خلا میں بھیجے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ مشن کو خلا سے زمین کا مشاہدہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا،بھارت نے 2013 سے اب تک 11 مشن خلا میں بھیجے ہیں جن میں سے زیادہ تر ناکام ہو چکے ہیں۔