وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ، وطن کی حفاظت مضبوط افواج کے بغیر ممکن نہیں! ننھے شفیق رفیق کا پیغام

وادی نیلم : آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں یومِ تشکر کے موقع پر ایک ننھے کشمیری بچے کی فوجی وردی میں ملبوس ہو کر جذباتی تقریر نے سب کے دل موہ لیے۔

پیرزادہ محمد شفیق رفیق نامی بچے نے اپنے ولولہ انگیز الفاظ کے ذریعے نہ صرف افواجِ پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کیا بلکہ دشمن کو مؤثر جواب دینے پر افواج کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

ننھے شفیق رفیق نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور وطن کی حفاظت اور دفاع ایک مضبوط عسکری طاقت کے بغیر ممکن نہیں، ہم مودی اور ہندوستان کی جارحیت کے بھرپور جواب پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

شفیق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام خطے کے امن اور ترقی کے ساتھ دفاعِ وطن کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہم نیلم ویلی میں آج یومِ تشکر منا رہے ہیں اور اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، آپ کا عزیز پیرزادہ محمد شفیق رفیق!

یہ بھی پڑھیں: بھارت جھوٹا بیانیہ بنا کر حقیقت چھپاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ننھے شفیق نے نہ صرف فوجی وردی زیب تن کر رکھی تھی بلکہ اس کی تقریر کے دوران فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بچے کا جذبہ، لہجہ اور اندازِ بیان اس کے خالص وطن پرستی اور افواج سے عقیدت کی بھرپور عکاسی کررہا تھا۔

یومِ تشکر کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں بچے، نوجوان اور بزرگ شریک تھے، جنہوں نے پاکستانی پرچم تھامے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Scroll to Top