یہ پاکستان و بھارت کا نہیں بلکہ جابر و مظلوم اقوام کا مسئلہ ہے،سابق چیف جسٹس منظور الحسن گیلانی کا دو ٹوک موقف

مظفرآباد :سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر منظور الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ یہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان کا تنازع نہیں ہےبلکہ ایک جابر قوم اور مظلوم قوم کے درمیان کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر 1947 کے بعد پہلی بار اس شکل میں سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل دنیا اس کو صرف دو ممالک کے درمیان تنازع سمجھتی رہی، لیکن اب واضح ہو چکا ہے کہ یہ ایک تہذیب کا دوسری تہذیب کو مٹانے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھمبر: بھارتی جارحیت کے دوران سول ڈیفنس کی شاندار کارکردگی، ڈی جی کی جانب سے خراج تحسین

منظور الحسن گیلانی نے کہا کہ اب اکانومی کا زمانہ ہے جس میں دنیا کو کنزیومر مارکیٹ بنا دیا گیا ہے، اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو ہماری طرف سے برداشت نہیں کیا جائے گا ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مودی کا تو اینٹی کلائمکس ہونا ہی ہونا ہے، وہ لکھا جا چکا ہے، اس میں کوئی شک کی بات نہیں۔

Scroll to Top