indian citizen

ویزاپالیسی کی خلاف ورزی پرملک بدری ہوگی ،ٹرمپ انتظامیہ کا بھارتی شہریوں کو انتباہ

ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں کو امریکہ سے ملک بدر کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ میں اس قانون کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا

امریکی سفارت خانے کے مطابق جو بھارتی شہری امریکہ میں اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کرینگے انہیں ملک بدری اور مستقبل میں امریکہ کے سفر پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکہ میں 725،000 غیر قانونی ہندوستانی مقیم ہیں 2023 میں 51،000 ہندوستانیوں نے امریکہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی ۔.

گزشتہ 5 سالوں میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں 470 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مودی حکومت کے دور میں ہندوستان میں بے روزگاری خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے جو اپریل 2025 میں 5.1 فیصد اور شہروں میں 6.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے

جس میں نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،معاشی مشکلات اور بے روزگاری کی وجہ سے امریکہ میں ہندوستانی امیگریشن خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

Scroll to Top