بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے کہا کہ وہ بتائیں کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی حملے کے بعد کتنے طیارے کھوئے ؟
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے قبل پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو حملوں سے پہلے آگاہ کرنا جرم ہے۔
راہول گاندھی نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو کو مطلع کرنے کا اختیار کس کا ہے؟
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نئی مشکل میں پھنس گئے؛ ترک کمپنی نے مقدمہ کردیا
وزیر خارجہ جے شنکر نے کھل کر اس کا اعتراف بھی کیاہے،راہول گاندھی نے کہا کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کے کتنے طیارے ضائع ہوئے؟ بتایا جائے ۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں حملوں سے قبل پاکستان کو اطلاع دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت کو پاکستان پرمیزائل حملہ کرنے کے جواب میں پاک افواج نے ناکوں چنے چبوائے تھے اور پاک فضائیہ نے دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سمیت دیگر دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا
یہ خبر بھی پڑھیں ۔شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں 6 جہاز گرائے،مودی تاقیامت یاد رکھے گا،شہبازشریف
پاکستان کے تباہ کن جواب کے بعد مودی حکومت کے لئے آئے دن مشکلات بڑھ رہی ہیں جہاں دنیا بھر میں مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں بھارت میں بھی مودی کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
اس سے قبل بھی بھارتی شہریوں اور سیاستدانوں کی طرف سے مودی پر شدید تنقید کی گئی تھی ،مودی نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ٹرمپ سے سیز فائر کے لئے کہا تھا ۔